پریس کلب کاہنہ،ذیشان بٹ کے وحشیانہ قتل پرمذمتی قرادادمتفقہ طورپرمنظور

پریس کلب کاہنہ،ذیشان بٹ کے وحشیانہ قتل پرمذمتی قرادادمتفقہ طورپرمنظور

کاہنہ(نامہ نگار)پریس کلب کاہنہ کاماہانہ اجلاس مقتول صحافی ذیشان بٹ کیلئے دعامغفرت اور قتل پرمذمتی قرادادمتفقہ طورپرمنظور،شدید غم وغصے کااظہار۔پریس کلب کاہنہ کاماہانہ اجلاس سینئرصحافی سیدزاہدحسین شاہ،عمرشفیق ملک،سجادشاکر،زاہد صدیقی،ندیم ثاقت بٹ،اسلم اعوان،شاکرحسین،اشفاق رانجھا،غلام رسول،سجاد بھٹی،ملک محسن اورامتیازعلی شاکرکی شرکت۔صحافیوں نے سیالکوٹ میں گذشتہ دنوں فائرنگ کر کے قتل کیے جانے والے صحافی ذیشان بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیرپرشدید غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ذیشان بٹ کے قاتلوں کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ہوانہیں فوری طورپرنہ صرف گرفتارکیاجائے بلکہ کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔پریس کلب کاہنہ کے اجلاس کے تمام شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارپرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ صحافی کے بااثرقاتلوں کوقانون کے مطابق سخت سزائیں سنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1