لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈ سٹر ی تباہی کے دہانے پر جا پہنچی،اشرف بھٹی

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈ سٹر ی تباہی کے دہانے پر جا پہنچی،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ خدارا حکمران ہوش کے نا خن لیں ‘ عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں (ن) لیگ کی حکومت نے عو ام سے دو وقت کی روٹی چھینے کے ساتھ سات سکھ چین بھی چھین لیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈ سٹر ی تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے جس سے ملک میں بیروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے اس وقت عوام کو دوقت کی روٹی میسر نہیں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کی اولادیں عیاش وآرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں،نواز حکومت ملک وقوم کے لیے عذا ب بن چکی ہے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ‘ ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی کے بعد پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں، حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر حکومت نواز شریف کو کیوں نکالا کا جواب حاصل کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے تو اس کی عوام میں ساکھ بہتر ہو سکتی ہے۔

SHUJA 13

لاہور(نمائندہ پاکستان)وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ر ہ گئی ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2018ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔مسلم لیگ نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہو ہے۔دنیا بھر کے ہر بڑے ملک کی طرف سے اس عظیم منصوبہ میں شمولیت کا عندیہ آچکا ہے۔2025ء ہمارے لئے روڈ میپ ہے جس کی رو سے آئیندہ دس سالوں میں پاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...