تاریں گرنے کیخلاف اعجازچوہدری کی زیر قیادت چونگی امر سدھوکے رہائشیوں کا مظاہرہ

تاریں گرنے کیخلاف اعجازچوہدری کی زیر قیادت چونگی امر سدھوکے رہائشیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری کی زیر قیادت این اے 133یوسی 229 المصطفی کالونی چندرائے روڑ چونگی امرسدھو کے رہائشیوں نے بجلی کی تاریں گرنے کے خلاف مین فیروز پور روڑ ٹائر جلا کر بلاک کردی اورواپڈا ،حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور شدید نعر ے بازی کی ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران بے حس ہو چکے ہے انہیں عوا م کے جان ومال کی کوئی فکر نہیں ان کی بے حسی کایہ عالم ہے کہ دس سالوں میں المصطفی کالونی چندرائے روڑکے بارہ افراد ان نچلی تاروں کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں اور واپڈا کو کئی بار درخواست کر نے کے باوجودانہوں نے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے گزشتہ رات بھی اس نچلی اور ناقص تاروں کی وجہ سے کر نٹ لگنے سے 8افراد شدید جلس گے ہیں اور اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ واپڈا اور انتظامہ سوئی ہو ئی ہے، علاقے کی بجلی کی تاریںُ پرانی اور ناقص ہو چکی ہیں ،پی ٹی آئی مطالبہ کر تی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے اوراس واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اورمتاثرین کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، عوا م کا کوئی پرسان حا ل نہیں ہے ہر طرف لوٹ مار اورچوربازاری کا بازار گرم ہے ، نام نہاد خادم اعلی کا عوام کی فلاح کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے انہیں صرف نمائشی منصوبوں اور کمیشن کی فکر پڑی ہوئی ہے ۔