سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرزکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرزکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور(نمائندہ پاکستان) سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرز کے وفد نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ یورپین سکالرز کے وفد میں ہنگری، امریکہ اور سومالیہ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سکالرز شامل تھے۔ پنجاب سیف سٹیز آمد پر آپریشن کمانڈر PPIC3سنٹر ایس پی محمد نوید نے یورپین سکالرز کے وفد کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ ریسرچرز کے وفد کو کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ آپریشن کمانڈر کی جانب سے وفد کو سکیورٹی کی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر یورپین سکالرز کے وفد نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینٹرل یورپین یونیورسٹی بداپسٹ ہنگری کے سکالرزکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کو خوشگوار احساس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی سے سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

SHUJA 9

لاہور( نمائندہ پاکستان)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی ودیگر نے کہا ہے کہ کشمیر افغانستان فلسطین سمیت دیگر ممالک میں انسانیت کے قتل عام پر یواین او ،سلامتی کونسل ،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں ودیگر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔ بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا ۔ایک لاکھ شہداءِ کشمیر کے خون سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، ملک میں سیکولر و لبرل ازم کے خواب دیکھنے والوں کا راستہ روک کر نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہوگی ، پاکستان کو اس کے نظریاتی تشخص سے محروم کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ،بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرئے ،طاقت کا مظاہرہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا ،بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے برابری کی سطح ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور مرکزی دفتر میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ عبدالوھاب روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ پر انسانی حقوق کی تنظیموں،عالمی اداروں اور میڈیا کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے ، حوثی باغیوں کے خلاف ایرانی میزائل بہت سارے سوالات پیدا کر رہے ہیں عالمی استعماری قوتوں کو مسلم ممالک میں امن اور ترقی برداشت نہیں۔اس لئے شام اور یمن میں بیرونی مداخلت کی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی ہیں تو بیرونی اشاروں پر ارض حرمین شریفین پر گولہ باری کررہے ہیں۔ انہیں خبردار کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے تقدس پر اپنی جان قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔ مسلم حکمران دشمنوں کے آلہ کارنہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک سانحہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

SHUJA 10

لاہور( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ الیکشن2018ء میں ن لیگ کے راستے میں کوئی غیر جمہوری اور غیر آئینی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی، عمران نیازی اور پیپلز پارٹی الیکشن میں عوام کے پاس کون سا چہرہ لیکر جاؤ گے، دوسروں کو چور کہنے والا خود ڈیکٹ کے رائیٹ ہینڈ کھڑا ہوگیا ہے،اب آپ کو چور کہیں یا علی بابا چالیس چور کہیں،جنہیں سب سے بڑی بیماری کہتے آپکی زبان نہیں تھکتی تھی اب اقتدار کے حصول کے لئے اسی کی آغوش میں بیٹھ گئے ہو، عوام جانتے ہیں کہ آپ کی اصلیت کیا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ملکی ترقی اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے آگے بڑھانا ہے،مخالفین کی خواہشات کا جنازہ پہلے بھی کئی بار اٹھا اب ان کی آخری خواہش کا جنازہ ہمیشہ کے لئے جلداٹھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔راہنماؤں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں،الزام تراشی جھوٹ منافقت کی سیات کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انہیں جان لینا چاہیے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔

SHUJA 11

لاہور( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں اور حالیہ ضمنی انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کو جاری و ساری دیکھنا چاہتے ہیں، مسلگذشتہ روز اپنے حلقے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ (ن) سے وفا عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے اور عملی اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو عوام میں والہانہ پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، باشعور عوام نے ضمنی انتخابات میں جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

SHUJA 12

لاہور( نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ خدارا حکمران ہوش کے نا خن لیں ‘ عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں (ن) لیگ کی حکومت نے عو ام سے دو وقت کی روٹی چھینے کے ساتھ سات سکھ چین بھی چھین لیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈ سٹر ی تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے جس سے ملک میں بیروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے اس وقت عوام کو دوقت کی روٹی میسر نہیں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کی اولادیں عیاش وآرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں،نواز حکومت ملک وقوم کے لیے عذا ب بن چکی ہے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ‘ ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی کے بعد پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں، حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر حکومت نواز شریف کو کیوں نکالا کا جواب حاصل کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے تو اس کی عوام میں ساکھ بہتر ہو سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...