کاہنہ،واٹرسپلائی منصوبہ نا مکمل ،پائپ میں سیوریج کاگندہ پانی شامل ہونے لگا

کاہنہ،واٹرسپلائی منصوبہ نا مکمل ،پائپ میں سیوریج کاگندہ پانی شامل ہونے لگا

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ،واٹرسپلائی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،کئی ماہ سے کام بند پڑاہے۔پائپ لائن میں سیوریج کاگندہ پانی بہنے لگا۔کرپشن یالاپرواہی؟اہل علاقہ کاچیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ۔کچاشہزادہ روڈکاہنہ نویونین کونسل نمبر247میں عرصہ دوسال قبل شروع ہونے والاواٹرسپلائی منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔کمرہ تعمیرکرکے واٹرپمپ نصب ہوچکاہے آس پاس کی تمام گلیوں میں پلاسٹک کی پائپ لائن بچھ چکی ہے جبکہ واپڈاکاٹرانسفارمر اورمیٹربھی لگائے جاچکے ہیں۔علاقہ مکین صدیق اکبر،حاجی منیر،شریف،حافظ نذیر،رفیق،اکبربھٹی،رضوان اشرف،اسلم،جاوید، پرین کوثر،نذیراں،نیلم شاہ،رضیہ بی بی،سلطانہ بیگم،اقراء روحیل،زینب چوہدری ودیگرنے بتایاکہ کاہنہ کے علاقہ میں واٹرسپلائی کی نہیں بلکہ پینے کے صاف پانی کی اشدضرورت ہے۔شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے مطالبہ کیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1