عام انتخابات کیلئے شفاف نگران حکومت کا قیام بھی لازم ہے،چودھری سرور

عام انتخابات کیلئے شفاف نگران حکومت کا قیام بھی لازم ہے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ پاکستان) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکاؤقبول نہیں کر یں گے ‘شفاف عام انتخابات کیلئے شفاف نگران حکومت کا قیام بھی لازم ہے ‘سپر یم کورٹ سمیت ہر کوئی حکمرانوں کی پالیسوں کی ناکامیوں کی تقدیق کر رہا ہے‘بدترین لوڈشیڈ نگ نے حکمرانوں کے لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے ‘کر پٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ‘ ‘عام انتخابات کیلئے تحر یک انصاف کی 29اپر یل سے مینار پاکستان سے شروع ہونیوالی رابطہ مہم تاریخ ساز ہوگی ہم ووٹ کے ووٹوں سے عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے ۔ اتوار کے روز لاہور کے علاقہ کینٹ میں 3ورکر ز کونشنز سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان کسان اتحاد کے ایوب میو‘تحر یک انصاف کے سابق مر کزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری ‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن اویس یونس ‘عمران نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں اور انکے حواریوں نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا اور اب یہ نگران حکومت کے معاملے پر بھی پیپلزپارٹی والوں سے مک مکاؤ کر کے اپنی مر ضی کی حکومت لانا چاہتے ہیں مگر ہم انکی کسی منصوبے کو کامیاب نہیں دیں گے کیوں کہ ایک شفاف اور آزاد خود مختارنگران حکومت ہی ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دو سالوں سے دعوے کر رہے ہیں کہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دی ہے مگر آج بھی ہونیوالی بدترین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کے تمام دعوؤں کا پول کھول کر انکو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور ہم ملک وقوم کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامز ن کر یں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...