قندوز میں ہونے والے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں ،عبدالخالق

قندوز میں ہونے والے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں ،عبدالخالق

لاہور( پ ر )مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف اور مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدنے فلسطین ،کشمیریوں اور قندوز میں ہونے والے ظلم و بربریت کی مذمت اور امریکہ کو سب سے بڑا دہشت گرد اور دنیا کے امن کو خراب کرنے والا ملک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج اور افغانستان میں نیٹو فورسزکی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام عالمی سازش کا حصہ ہے،یہ کشمیر، افغانستان ، شام ،فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا کر مسلم حکمرانوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ مسلم مخالف موومنٹ میں تمام طاغوتی طاقتیں ایک ہیں ،انہوں نے کہا کہ قندوز افغانستان کے مدرسے میں امریکہ حملے سے سینکڑوں حافظ قرآن کی شہادت دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور مغرب کو انسانی حقوق کے نام پر اپنی دوغلی پالیسی چھوڑنا ہوگئی ،سعودی عرب کے متوقع ولی عہد کے ڈالر/ریال تقسیم کرنے کا انکشاف نے مسلمانوں میں تشویش پیدا کردی ہے کہ ،ہمارے حکمران آج بھی اغیار کے قدموں میں بھیک مانگنے کیلئے ہرسازش کا حصہ بن سکتے ہیں ، کامیاب خارجہ پالیسی ملک و ملت کیلئے عزت کاباعث بنتی ہے مگر ناکام خارجہ پالیسی اور مولانا فضل الرحمن کو کشمیرکمیٹی کا سربراہ بنانے سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1