مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کابھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کابھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)شریف فیملی میں ایک اور نوجوان قیادت نے سیاست میں قدم رکھ لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ سیاست کا باقاعدہ آغاز کر تے ہوئے لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے بھی باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج کل وہ جاتی امراء میں ن لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر دیگر امور پر ان سے تبادلہ خیال کررہے ہیں جبکہ ن لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کی بڑی بڑی تصاویر اورفلیکسز جاتی امراء کے باہر لگا دی ہیں ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جنید صفدر کی سیاسی تربیت کررہے ہیں اور جنید صفدر کو اپنے ہمراہ مختلف جلسوں میں ساتھ لیکر جاتے ہیں اور جنید صفدرکو مختلف پارٹی امور کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتے ہیں۔
جنید صفدر

مزید :

صفحہ اول -