حکومت بنا کر ڈرائیونگ سیٹ پر خود بیٹھوں گا : زرداری

حکومت بنا کر ڈرائیونگ سیٹ پر خود بیٹھوں گا : زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے بلاول بھٹو سو فیصد لیڈر بن چکا ہے، میں اور آصفہ بھٹوآئندہ الیکشن میں نوابشاہ سے لڑیں گے ۔نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا عام انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، اس مرتبہ الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے۔جیالوں نے مشکل سے مشکل دور میں بھی جانفشانی سے کام کیا، ہم جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں، میں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور ورکرز پر یقین رکھا ہے۔شریک چیئرمین پی پی کا کہنا تھا ہمیں ماضی میں بھی ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کو الیکشن سے بارہر رکھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری پنجاب میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ بلاول بھٹو ہی ہمارا لیڈر ہے، ہمیں 18 ویں ترمیم پر عمل در آمد کروانا ہے، یاد رہے کہ رشتہ لینا آسان ہے ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔نواب شاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنا کر میں خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالوں گا۔ آصفہ بھٹو بھی نواب شاہ سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

آصف زردرای

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...