ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس، نیب نے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس، نیب نے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور( خبر نگار )قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور آاج جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق نیب لاہور ایم این ایم موٹرز فراڈ کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملزم شہاب الاسلام مذکورہ کمپنی میں بطور سٹاکسٹ تعینات رہا ملزم پر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔مرکزی ملزم احمد سیال نیب لاہور کے زیر حراست ہے جس سے غبن کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ملزموں نے ملی بھگت سے 25000 روپے کے عوض موٹر سائیکل دینے کے نام پر عوام سے اربوں روپے بٹورے۔ ترجمان کے مطابق ملزموں کے خلاف ہزاروں متاثرین نیب لاہور میں کلیم داخل کرا چکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول