ثابت ہو گیا نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں : پی جے میر

ثابت ہو گیا نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں : پی جے میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اینکر پی جے میر نے کہا ہے کہ میری نظر میں نواز شریف نے انتخابات سے قبل نیب قوانین کو ختم کرنے کی بات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ وہ جیل جا رہے ہیں ۔اگر انہوں نے یہی موقف اختیار کرنا تھا تو ان کو چاہئے تھا کہ وہ اپنی جنگ عدالتوں میں لڑتے نہ کہ سڑکوں پر ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ اب انہیں کیوں نیب کے قوانین ختم کرنا یاد آگیا اور ثابت ہوگیاوہ کیوں احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔اس بیان سے ان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔اب وہ کیوں انتخابات میں مساوی موقع کے خواہاں ہیں ۔انہیں احتساب کا سامنا کرنا چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔
پی جے میر

مزید :

صفحہ اول -