نیب قوانین کا خاتمہ یا تبدیلی حکومت کا استحقاق نہیں رہا :اظہر صدیق ایڈووکیٹ

نیب قوانین کا خاتمہ یا تبدیلی حکومت کا استحقاق نہیں رہا :اظہر صدیق ایڈووکیٹ

معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے قائد نواز شریف نئے انتخابات سے قبل نیب قوانین میں ترامیم چاہتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ میں معاملے کو لانا ہو گا اور اس قانون کو ختم کرنے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے جو کہ ان کے پاس نہیں ہے ۔نیب قوانین کو ختم کرنا یا ان میں تبدیلی لانا موجودہ حکومت کا استحقاق نہیں رہا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیب قوانین 1999میں بنے اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے باقاعدہ طور پر پاس ہوا ۔نیب قوانین کا الیکشن سے کوئی آئینی تعلق نہیں بنتا ۔نواز شریف کی باتوں سے لگتا ہے کہ انہیں قانون اور آئین کا کچھ پتا نہیں،انہیں قانون اور آئین کی کلاسز بھی پڑھنی چاہئیں ۔نیب کالا قانون نہیں ہے کالا قانون وہ ہوتا ہے جو انسانوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہو۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ

مزید : صفحہ اول