نواز شریف اپنے دور میں قانون ختم کرنے کیلئے قدم اٹھاتے: لیاقت بلوچ

نواز شریف اپنے دور میں قانون ختم کرنے کیلئے قدم اٹھاتے: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کا یہ بیان کہ انتخابات میں ہر ایک کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے نیب قاونین ختم کرنے کے اس بیان سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشن سے مطمئن نہیں ہیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔اگر نیب قوانین غلط تھے تو انہیں اپنے دور حکومت میں اس قانون کو ختم کرنے کے لئے کوئی عملی قدم اٹھانا چاہئے تھا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے بروقت انعقاد کے حامی ہیں اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع ملنے چاہیں ۔اور جن لوگوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں انہیں چاہئے کہ وہ عدالتوں کا سامنا کریں ۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -