سابق وزیر اعظم نے تجویز دیکر کرپشن کی کھلی اجازت مانگی ہے :نفیسہ شاہ

سابق وزیر اعظم نے تجویز دیکر کرپشن کی کھلی اجازت مانگی ہے :نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے الیکشن سے قبل نیب کو ختم کرنے کی تجویز دیکر درحقیقت کرپشن کرنے کی کھلی اجازت مانگی ہے لیکن ہم انہیں کسی بھی قیمت پر ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نیب قانون کے مطابق اپنا کام کررہا ہے اگر انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے تو پھر ان کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں۔وہ روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا یہ بیان کرپشن کرنے کی کھلی اجازت مانگنا ہے وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ان سے یہ پوچھے کہ انہوں نے دنیا بھر میں دولت کہاں سے اکھٹی کی ہے وہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نہ نیب ہو اور نہ ان سے کوئی پوچھ سکے کہ انہوں نے ایک چھوٹے سے کارخانے سے کاروبار شروع کرکے دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو کیسے پھیلایا ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...