ایم کیو ایم پاکستان کے 3ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کے 3ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ،رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالداور محمدکامران پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے سندھ کااگلاوزیراعلیٰ یا تو پی ایس پی کاہوگایاپی ایس پی کاحمایت یافتہ ہوگا،پاک سرزمین پارٹی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کریگی، ایم کیوایم پاکستان میں جو حا لا ت چل رہے ہیں کوئی نظریاتی شخص وہاں نہیں رہ سکتا،سب لوگ پی ایس پی میں شامل ہونگے،کراچی کوایساشہر بنا ئیں گے جس میں کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے 2ہزار د فعہ سوچے گا ، آج پی ایس پی میں ہرزبان، ہرمذہب سے تعلق رکھنے والاشخص ہے،کراچی میں امن کاسب سے زیادہ فائدہ اردوکمیونٹی کوہے، ہم نے2 سال میں کسی کو گالی نہیں دی ،ہمیں یقین تھا سب ہماری طرف آئیں گے،ہمارا نظریہ سچا تھا،معلوم تھا دوسری طرف جھوٹ ہے۔ چنددنوں میں پی ایس پی میں4ایم این ایزاور 4 ا یم پی ایزنے شمولیت اختیار کی، پہلے ہم سے سوال ہورہاتھا پی ایس پی میں شمولیت کیوں نہیں ہورہی؟،اب یہ سوال ہورہاہے پی ایس پی میں شمولیت کیوں ہورہی ہے؟۔ ہم اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، ہم کراچی کودنیا کا سب سے زیادہ امن والا شہربناناچاہتے ہیں ، ہم نے سب کو دعوت دی، محبت کیساتھ۔
مصطفی کمال

مزید :

صفحہ اول -