چوہدری نثار ، پی ٹی آئی رہنماؤں میں بیک ڈور رابطے ، نجی ٹی وی کا دعوی ٰ

چوہدری نثار ، پی ٹی آئی رہنماؤں میں بیک ڈور رابطے ، نجی ٹی وی کا دعوی ٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصا ف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ا ب ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری نثار کے اسی ماہ تحریک ا نصا ف میں شمولیت کا امکان ہے اور اس سلسلے میں چوہدری نثار کی تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ بیک ڈور ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چوہدری نثار سے دو ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔بتا یا جا رہا ہے عمران خان چوہدری نثار کے گھر جائیں گے اور اس موقع پر چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کیا جا ئے جس میں چوہدر ی نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں ۔

رابطے

مزید : صفحہ اول