وزیر اعلیٰ پنجاب کی جڑانوالہ آمددوسری مرتبہ ملتوی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جڑانوالہ آمددوسری مرتبہ ملتوی

جڑانوالہ ( آ ئی این پی )مقتولہ عابدہ اور مقتولہ مبشرہ کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جڑانوالہ آمددوسری مرتبہ ملتوی، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ شیرازی پارک کی رہائشی یونیورسٹی طالبہ عابدہ اور ننھی مبشرہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب نے یکم اپریل کو جڑانوالہ آنے کا فیصلہ کیاتھا اور اس حوالہ سے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے لیکن عین وقت پارٹی مصروفیات کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ایک بار پھر مقتولہ عابدہ اور مقتولہ مبشرہ کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیلئے وزیراعلیٰ کی آمد کے حوالہ سے اطلاع دی گئی اور ممکنہ آمد کے پیش نظر سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہے لیکن کمالیہ میں جلسہ کی مصروفیات کی وجہ سے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر جڑانوالہ کا دورہ ملتوی کر دیا۔

مزید : صفحہ اول