لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 13خالی اسامیوں کیلئے چیف جسٹس کی ساتھی ججوں سے مشاور

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 13خالی اسامیوں کیلئے چیف جسٹس کی ساتھی ججوں سے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ160میں160ججز کی 13خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے ساتھی جج صاحبان سے مشاورت شروع کر دی ہے اس سلسلے میں جو نام زیر غور ہیں ان میں طاہر کھوکھر، افضل خان، عزیر کرامت بھنڈاری ،160چودھری فاروق حیدر، وقار رانا، مغیث اسلم ملک افتخار احمد میاں اور تفضل رضوی ایڈووکیٹس کے علاوہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، نیئر عباس رضوی ، ڈپٹی اٹارنی میاں عرفان اکرم حنا حفیظ اللہ خان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ160جنرل رانا شمشاد ، خالد وحید خان،محمد شیر چھینہ ،سیشن جج بہادر خان اور ، سیشن جج عابد قریشی کے نام ابھی تک سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی سے دو سیشن ججز اور دو وکلاء کے ناموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نام فائنل کر کے حتمی فہرست جوڈیشل کمیشن کو بھجوائیں گے اور ان اسامیوں پر ایک ماہ میں160ججز کی تعیناتیاں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...