دنیا کے امیر ترین ایک فیصد لوگ 12سال بعد 64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بن جائیں گے

دنیا کے امیر ترین ایک فیصد لوگ 12سال بعد 64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بن جائیں ...

واشنگٹن(اے این این ) دنیا کے امیر ترین افراد64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بننے والے ہیں۔دنیا کی آبادی کے ایک فیصد امیر ترین افراد 2030 تک64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بن جائیں گے ۔ایک سروے کے مطابق،2008کے مالیاتی بحران کے بعدامیر ترین افراد کی دولت میں سالانہ6 فیصد اضافہ دیکھاگیا، اگر یہ رجحان برقراررہا تو2030تک یہ افراد دنیا کے 64 فیصد اثاثوں کے مالک ہوں گے ۔

دنیا کی ننانوے فیصد آبادی کی مجموعی دولت سالانہ صرف تین فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے ۔

مزید : عالمی منظر