برازیل؛سابق صدرنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

برازیل؛سابق صدرنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

برسیلا(آن لائن)برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تھا۔اتوار کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ڈی سلوا کو جمعے کی رات تک خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی مہلت دی تھی اور اب انہوں نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر دیاہے،اس سے قبل انہوں نے یونین آفس کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی۔برازیلین سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو ناانصافی اور سیاسی قرار دیا جبکہ دوسری جانب ڈی سلوا کی حمایت میں ہزاروں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب رہے، انھوں نے عہدہ صدارت 2011 میں چھوڑا تھا۔

مزید : عالمی منظر