امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ2 فوجی ہلاک،وزارت دفاع کی تصدیق

امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ2 فوجی ہلاک،وزارت دفاع کی تصدیق

کینٹکی(آئی این پی)امریکہ کی ریاست کینٹکی میں واقع فورٹ کیمپ بیل فوجی ائیر پورٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع سے منسلک 101 ایوی ایشن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر' اپاچی AH-64E ' جمعہ کی شام 9 بج کر 50 منٹ پر فورٹ کیمپ بیل ائیر پورٹ کے قریب گر گیا۔حادثے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بروز بدھ تربیتی پرواز کے دوران ایک ایف۔ 16 جنگی طیارہ نیوادا کے قریب اور منگل کے دن CH-53E سپر سٹالین ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر