لندن کے مصروف ترین شاپنگ مرکز پر ڈاکوؤں کا حملہ،لوٹ مار کر کے فرار
لندن(این این آئی)لندن کے مصروف ترین شاپنگ مرکز آکسفورڈاسٹریٹ کی دکان پردن دیہاڑیڈاکووؤں نے حملہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوارہتھوڑے اورخنجرتھامے6ڈاکووں نے مہنگی ترین گھڑیوں کی دکان پرہلہ بول دیا۔ ہتھوڑوں سیدروازہ نہ کھلنے پرڈاکووں نے فلمی اندازسے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکر مارکر دروازہ توڑدیا۔دوڈاکووں نے دکان میں گھس کرقیمتی گھڑیوں کاصفایاکیا،4 پہرے پر باہر کھڑے رہے جبکہ دکان کا خودکار دروازہ بند ہونے سے اندر موجود دونوں ڈاکو باہرآنے میں ناکام رہے۔اس پر باہر موجود چار ڈاکوؤں نے دروازہ کھولنے کے لیے ہر حربہ آزمایا، ہتھوڑے برسائے اور موٹر سائیکل سے ٹکریں ماریں اور ساتھیوں کو نکال لیا۔ایک موٹرسائیکل چھوڑکر تمام ڈاکو خنجرلہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ڈکیتی کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔