ترکی کی طرف سے جرمنی میں گاڑی کے ذریعے راہگیروں پر حملے کی شدید مذمت

ترکی کی طرف سے جرمنی میں گاڑی کے ذریعے راہگیروں پر حملے کی شدید مذمت

انقرہ (آئی این پی)ترکی نے جرمنی میں گاڑی کے ذریعے راہگیروں پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم، جرمنی اور جرمن عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے جرمنی میں ایک گاڑی کی پیدل چلنے والوں پر چڑھائی کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے سے متعلق تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، جرمنی کے شہر میونسٹر کے اسکوئر میں کئے گئے منفور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی فوری شفا یابی کے متمنی ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہم، جرمنی اور جرمن عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ جرمنی کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتہ ایک گاڑی کے پیدل چلنے والوں پر چڑھائی کرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میونسٹر پولیس کے ترجمان آنڈرئیس بوڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے واقعے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔ملکی ذرائع ابلاغ میں ڈرائیور کے ایک نفسیاتی مسائل کا شکار جرمن ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔خبروں کے مطابق گاڑی ،جرمن حملہ آور کی اپنی گاڑی تھی، پولیس نے کسی دھماکہ خیز مواد کی تلاش کے لئے حملہ آور کے گھر کی بھی تلاشی لی ہے اور پولیس تمام پہلووں کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...