ٹویٹر پر متحرک رہنے والے عمر عبداللہ ’’آوٹ لک‘‘ سوشل میڈیا ایوارڈکیلئے نامزد
سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر متحرک رہنے والے کشمیری سیاست داں عمر عبداللہ کو سیاسی زمرے میں آوٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔معروف ہفتہ روزہ انگریزی میگزین اووٹ لک نے سیاسی زمرے میں سوشل میڈیا زمرے میں ریاست کے سابق وزیر اعلی اور ممبر اسمبلی بیروہ عمر عبداللہ کو نومزد کیا ہے جس پر عمر عبداللہ نے جو و خروش کا اظہار کیا ۔سماجی رابطے پر متحرک رہ کر اپنے خیالات کا اظہار کر نے والے عمر عبداللہ نے یہ خبر ٹویٹر کے زریعے سے ہی دی ۔
انہوں نے لکھا ہے کہ جیتنا یا کھونا میرے لئے معنی نہیں رکھتا بلکہ ایوارڈ کے لئے نامزد ہو نا ہی میرے لئے حو صلہ افزا ہے ۔اووٹ لک میگزین نے اپنی ویب سائٹ پر عمر عبداللہ کو سابق ریاستی وزیر اعلی دکھاتے ہو ئے مذید لکھا ہے کہ عمر عبداللہ ریاست جموں کشمیر کے سب سے کم عمر وزیر اعلی رہے ہیں اور وہ آج کل ممبر اسمبلی بیروہ ہیں ۔اووٹ لک نے اپنی ویب سائٹ پر درج کیا ہے کہ عمر عبداللہ ہمیشہ کشمیر کے حوالے سے ایک مضبوط آواز رہی ہے جس نے مر کزی سرکار کی توجہ ریاست کی جانب دلانے میں اہم رول ادا کیا۔جبکہ اس کے علاوہ عمر عبداللہ کی ٹویٹس اس کے گواہ ہیں کہ اس نے اسمبلی میں جو کوئی بھی بیان دیا وہ اس کے بعد اپنی ٹائم لائن پر اس حوالے سے ٹویٹ بھی کرتے تھے ۔واضح رہے کہ عمر عبداللہ کئی سالوں سے اپنے خیالات کا اظہار ٹویٹر پر بھی کرتے آ رہے ہیں اور اس حوالے سے ریاست اور بیرون ریاست میں بھی کافی مقبول ہیں جبکہ عمر عبداللہ کے چاہنے والوں کی ٹویٹر پر بڑی تعداد ہے ۔