اسرائیلی نے غزہ پٹی میں ٹائروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

اسرائیلی نے غزہ پٹی میں ٹائروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

مقبوضہ غزہ (این این آئی)اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی میں ٹائروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے ٹائروں سے بھرے 4 ٹرکوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے جن کو اتوار کے روز غزہ پٹی میں داخل ہونا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینیوں کی جانب سے جمعے کے روز سیکڑوں ٹائروں کے جلانے کی کارروائی کے بعد سامنے آیا ۔ فلسطینیوں نے یہ اقدام اس لیے کیا تھا تا کہ اسرائیلی نشانچی غزہ کی سرحد کے نزدیک مظاہرین کو دیکھ سکیں۔یاد رہے کہ فلسطینیوں نے 30 مارچ کو یومِ سرزمین کے موقع پر ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا۔

اس تحریک کو واپسی کی ریلی کا نام دیا گیا اور اس کا اختتام اگلے ماہ مئی میں یومِ نکبہ کے موقع پر ہو گا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دیا جائے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

 

مزید : عالمی منظر