لندن میں روسی مندوب کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست

لندن میں روسی مندوب کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست

لندن(این این آئی)برطانیہ میں تعینات روسی سفیر نے وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی اور سیلسبری واقعے کی تفتیش کے حوالے سے بات چیت کے لیے روسی سفیر نے برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ برطانوی علاقے سیلسبری میں سابقہ روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی پر ہونے والے کیمیائی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔ برطانیہ نے اس حملے کا الزام روس پر عائد کیا تھا، تاہم ماسکو حکومت اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔

 

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...