اسپین جمہوریت اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرے، علیحدگی پسند رہنما کاتلان

اسپین جمہوریت اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرے، علیحدگی پسند رہنما ...

میڈرڈ(این این آئی)کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے ہسپانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے جمہوریت اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میڈرڈ کو کاتالونیا کے ساتھ مذاکرات اور ثالثی کا نیا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کے سابق صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب جرمنی کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ کاتالونیا میں علیحدگی اور آزادی کی تحریک چلانے پر پوج ڈیمونٹ پر بغاوت کے الزامات عائد ہیں جبکہ میڈرڈ حکومت نے ان کے یورپی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...