نیپال اور بھارت کے مابین ریل چلانے کا معاہدہ طے پا گیا

نیپال اور بھارت کے مابین ریل چلانے کا معاہدہ طے پا گیا

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی3 روزہ دورے پر آنیوالے نیپا ل کے وزیر اعظم کیپی شرما اولی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہدوں پردستخط کیے،اس موقع پر باہمی دفاع، تجارت اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔اتوار کو بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق نیپا ل کے وزیر اعظم کیپی شرما اولی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہدوں پردستخط کیے،اس موقع پر باہمی دفاع، تجارت اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔دونوں رہنماؤں نے حیدر آباد ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں موتیہاری (بہار) سے املیکھ گنج(نیپال) کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد بھی ر کھا اور بیرگج میں ایک انکوائری چوکی کا افتتاح کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ہندوستان نیپال میں ریل رابطے اورآبی رہگزر کو بہتر بنانا چاہتا ہے اور آج ایک سے زیادہ ایسے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد رابطے کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔نیپال کے وزیراعظم اولی نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت اور نیپال کے درمیان مضبوط اورپر اعتماد تعلق چاہتی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...