26اپریل کو پولی کلینک اسلام آباد دھرنا دیں گے،صوفی رمضان

26اپریل کو پولی کلینک اسلام آباد دھرنا دیں گے،صوفی رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)27/26اپریل کو پولی کلینک اسلام آباد دھرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل ٹیچرزالائنس صوفی محمدرمضان انقلابی نے ایک اساتذہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 4لاکھ اساتذہ کرام ٹائم سکیل، میڈیکل، ہاؤس رینٹ،ٹیچرسن کوٹہ ،SST،1990ء سے پروموشن سے محروم ہیں۔ مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں 100%اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے 19دسمبر2015ء سے سرکاری سکولز کو نجکاری سے بچانے اور اساتذہ اپ گریڈیشن و دیگر حقوق کیلئے جو مہم شروع کی ہے۔تھی ، اس میں ہمارے6ساتھیوں کو ریموول تک سزائیں ہوئیں، جو الحمدللہ اب عدالتوں سے بحال ہورہے ہیں
جیسے انور سیال SST، مسعود احمدیزدانی مارچ2018ء میں سروس ٹربیونل سے بحال ہوئے۔انشاء اللہ میرے سمیت دیگر اساتذہ جا نثار بھی جلد بحال ہوں گے ، ہم نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں ، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔3تا6جون بچوں سمیت دھرنا دیا،حکومت پنجاب مزاکرات کی ٹیبل پر آئی، سب یونین گروپس نے کہا کہ مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں لیکن انقلابی بھائی نے کھڑے ہوکر تمام سیکرٹریز، ڈی پی آئی اور تمام اساتذہ لیڈرز کی موجودگی میں کہا کہ یہ ہمارے ساتھ مذاق ہے جب تک اساتذہ اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن اور PEFکو دئیے گئے سکولز واپس نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا کوئی ذاتی معاملہ تھا، ہمارا جرم صرف یہی تھا کہ جب تک حقوق ملتے نہیں ہیں ،میں کیسے کہہ دوں کہ حقوق مل گئے ہیں،مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی طور پر شہید کیا گیالیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہماری قربانیاں رنگ لائیں۔3لاکھ اساتذہ کو اپ گریڈیشن ملی، 50% الاؤنس ضم ہوا ،KPKکی طرح perکلاس perٹیچر کا مطالبہ بھی جزوی طور پر پورا ہوا، ہرسکول کو 6کی بجائے 4ٹیچرزملے جس سے تعلیمی بہتری کے ساتھ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا۔انہوں نے کہا کہ ابھی منزل باقی ہے ، اساتذہ کو میڈیکل کی وہ فیسلٹی کیوں نہیں ہے، جوTNT، واپڈا، ریلوے ،بینک اور آرمی و دیگرکو حاصل ہے ۔ ہاؤس رینٹ اُس لیول کا کیوں نہیں کہ بندہ کرایہ پر گھر لے سکے۔آج پرائمری ٹیچرکا ہاؤس رینٹ 1500ہے ،،SSTٹیچر1990ء سے کوٹہ کے مطابق پروموشن سے محروم ہیں ، اگر SSTکو پروموشن ملتی تو EST، SSTبنتے، اور PST،ESTبنتے جو کہ جان بوجھ کر رکوائی گئی تاکہ یہ چھوٹے گریڈ والے جنہیں شود ر سمجھ کر ڈانٹ ڈپٹ کی جاتی ہے اِن کو ترقی نہ مل جائے جبکہ ہمارے 14نکاتی ایجنڈے میں یہ شامل ہے کہ ہمارے SSاورH/Mکو بھی وعدہ کے مطابق وَن سٹیپ اپ گریڈ کیاجائے ۔ آج LHWجو کہ میٹرک ہیں نے اپنے حقوق حاصل کرلئے لیکن ہمارے M.Sc.، ایم فل ، پی ایچ ڈی لوگ آج بھی حقوق سے محروم ہیں۔