وزیر اعظم دورہ افغانستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ، مہرین

وزیر اعظم دورہ افغانستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ، مہرین

لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی دورہ افغانستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ، بیرونی ممالک کے دوروں کے بارے ہر وزیراعظم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی عصری تقاضوں کے مطابق نہیں نہیں ہے ، تین سال بعد تو ہم نے وزیر خارجہ نامزد کیا ،

ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو عصری تقاضوں کے مطابق بنایا ، ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں مقبوضہ کشمیر کو غیر معمولی اہمیت ملی لیکن اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی پر عالمی برادری خاموش ہے

جس کی وجہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی ہے ، ملک کے حکمرانوں کی خاموشی پر تعجب ہے، بے نظیر بھٹو کے دور میں بنائی گئی خارجہ پالیسی کی ہر جگہ تعریف کی گئی لیکن اب خارجہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانا چاہیے،اسی طرح فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی ہمیں بولنا چاہیے،

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...