پرنم الہ آبادی کی نویں برسی آج منائی جائے گی

پرنم الہ آبادی کی نویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (پ ر)بھر دو جھولی میری یا محمدؐ"ّّّّجیسی لازوال متعدد نعتوں کے خالق اُستاد شاعر پرنم الہ آبادی کی 9ویں برسی آج سہ پہرتین بجے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہورہی ہے اِس موقع پر محفلِ سماع میں نامور گلوکار اور قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے تقریب کے صدر ڈاکٹر اختر شمار جبکہ مہمانان اعزاز ڈاکٹر صغریٰ صدف اور اقبال راہی ہوں گے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ایم ابرار انجام دیں گے۔گلوکاروں میں استاد حامد علی خان ، احد علی ،نایاب حامد ، کرن خان،امیر خسروعزیزمیاں ، شامل ہیں ۔ چیئر مین بزم پرنم اقبال پیام نے بتایا کہ اُستاد پرنم کی شخصیت اور فن پر ڈاکٹرغافر شہزاد ۔پروفیسر شاہدہ دلاور شاہ ۔ابرار اسیر ۔ پروفیسرافضل راہی ۔پرویز کلیم ۔ رفعت علی علوی۔راجہ نّیر۔ حکیم سلیم اختر ۔حسن عباسی اور اے جے رانا،اظہارِ خیال کریں گے۔ اِس موقع پر ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...