پیر ولی اللہ شاہ عالمی تحریک دعوت الحق کے تاحیات امیر منتخب

پیر ولی اللہ شاہ عالمی تحریک دعوت الحق کے تاحیات امیر منتخب

لاہور (پ ر)جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی سید عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث کے مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا حنیف حقانی اور حاجی محمد ناصر ،حافظ محمد یعقوب شاہ ،پیر جمشید احمد نورانی ،عمر ممتاز اعوان اور علامہ وقار حیدر نقوی نے ممتاز دینی ،روحانی و علمی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کو بین الاقوامی اسلامی و فلاحی تنظیم ’’عالمی تحریک دعوت الحق‘‘کا تاحیات امیر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ عالمی تحریک دعوت الحق پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی امارت میں اندرون و بیرون ممالک امت مسلمہ کی اصلاح و فلاح اور اسلام کے پیغام امن کو اور زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور و موثر کردار ادا کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...