مرکزی جماعت اہلسنت کی پیر عتیق الرحمن کی وفات پر دعائیہ تقریب

مرکزی جماعت اہلسنت کی پیر عتیق الرحمن کی وفات پر دعائیہ تقریب

لاہور (پ ر )مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان اور جمعیت علماءِ پاکستان کے مرکزی راہنما آزاد کشمیر کے عظیم بزرگ اور روحانی شخصیت حضرت پیر عتیق الرحمن کی وفات پر ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے حجت الاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی کے اعلان پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے ملک بھر کے چھوٹے بڑی مساجد و مدارس میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور صوبائی ہیڈ آفس مین بازار حضرت داتا گنج بخش پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علامہ پیر فاروق احمد ضیائی قادری ،محمد شان علی قادریاورمحمد صدام حسین نصیروی گولڑوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرحوم کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا

کہ مولانا مرحوم کی عزت رسولؐ اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے لازوال خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں ۔نیز تقریب کے اختتام پر انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4