اخلاق سے عاری وزراء نے شریف خاندان کی نوکری کی ہے،مراد راس

اخلاق سے عاری وزراء نے شریف خاندان کی نوکری کی ہے،مراد راس

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اخلاق سے عاری وزراء نے اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے شریف خاندان کی نوکری کی اور اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے کے 60 ارب کے خسارے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے جلسوں میں ریلوے کو منافع بخش قرار دینے کو حدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا محاسبہ کریں اور آئندہ عام انتخاب میں جھوٹوں کو ووٹ نہ دیں۔ عوام کی نمائندگی کرنے کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے والے قومی مجرم ہیں یہ عناصر ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...