چیف جسٹس نے پنجاب کی جعلی ترقی کا پول کھول دیا،فرخ جاوید مون
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے شوبازشریف کی جعلی ترقی کا پول کھول دیا ہے،نام نہاد خادم اعلٰی نے پانچ سالوں میں بھٹوکی نقل اتارنے اورحبیب جالب کی نظمیں پڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاان کی کارکردگی صفرجمع صفرہے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ ظالم اورکمیشن خور حکمرانوں نے غریب شہریوں کو پانی سے بھی محروم کردیا ہے ،شوبازشریف نے پنجاب کی عوام کودکھوں،مصیبتوں،مہنگائی،ڈکیتیوں،کرپشن،دھول اورمٹی کے سوا کچھ نہیں دیا، وزیراعلی پنجاب دس سالوں میں ناکامیوں کے تمام ریکارڈ توڑچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتال کھنڈربن چکے ہیں، عوام کو بنیادی سہو لتیں میسر نہیں گندا پانی پینے پر مجبور ہیں عوام کو صرف خالی وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے عوام کا پیسہ کمیشن کی خاطرمیگا منصوبوں پرلگایاجارہا ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی عوامی مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں وہ صرف مال بنانے کیلئے اقتدارمیں آئے ہیں۔