انصاف میں تاخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں: خرم نواز گنڈا پور

انصاف میں تاخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں: خرم نواز گنڈا پور

لاہور(پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے انصاف میں تاخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اس نوٹس سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کی جلد فراہمی کے حوالے سے ڈھارس بندھی ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حصول انصاف کے حوالے سے یہ ایک اہم پیش رفت ہے ،انصاف کیلئے طویل قانونی جدوجہد کی،انہوں نے کہا کہ آج 9اپریل کو وکلاء اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں بلا لیا ہے ،اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قانونی پہلوؤں پر وکلاء سے مشاورت کی جائیگی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ چیف جسٹس نا انصافی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے چھٹی والے دن بھی کام کر رہے ہیں،

اللہ تعالیٰ انکی محنت اور اخلاص کو قبول کرے اور وہ مظلوموں کو انصاف دلوانے کے حوالے سے اسی طرح متحرک رہیں۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کو پوری دنیا میں الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے دیکھا گیا اس سانحہ کی وجہ سے پاکستان کے اسلامی ،جمہوری تشخص کو بڑادھچکا لگا ہے۔

ہیاور انصاف کے راستے کا پتھر بن کر قاتل حکمرانوں نے یہ واضح کیا کہ انکی کوئی قانونی،انسانی اخلاقیات نہیں ہیں۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی اسلام آباد وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کی قیادت میں ہوئی اور عملدرآمد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران سیاسی مخالین کو انسان نہیں چیونٹیاں سمجھتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اپنے مفاد کے تحفظ کیلئے انہیں کچل دیتے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن اسکی بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں انصاف کے حوالے سے تاخیر پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا ہے اس نوٹس سے ہمیں انصاف کی امید پیدا ہوئی ہے اور یہ بھی امید پیدا ہوئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ماسٹر مائنڈ جن میں نواز شریف،شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ اور حواری شامل ہیں ان سے بھی باز پرس ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...