سانحہ قندوزمیں شہید ہونے والے کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، احمد علی ثانی

سانحہ قندوزمیں شہید ہونے والے کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، احمد علی ثانی

لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے امیر مفتی احمد علی ثانی ،لاہور کے امیر مولانا علیم الدین شاکر اورناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے کہا ہے کہ دل دہلا دینے والاسانحہ قندوزافغانستان جہاں معصوم حافظ قرآن کو امریکی بمباری سے شہید کیا گیا، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،کشمیر،فلسطین،شام میں بے گناہ معصوموں کے قتل عام پر عالمی برداری اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خواب غفلت سے بیدار ہوں ،گذشتہ روز اچھرہ جامع مسجد میں ہونے والے مشاورتیہ اجلاس سے خاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کومظلوموں کے خون کا حساب دینا ہو گا ،امریکہ، اسرائیل اور انڈیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کب تک سوئی رہے گی ،

مظلوموں کی نظریں مسلمان حکمرانوں کو دیکھ رہی ہیں اور شہیدوں کی روحیں یہ سوال کرتی ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ دنیا میں قتل عام اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والے مریکی ایجنٹ ہیں ،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب بے گناہ معصوموں کو قتل کی اجازت نہیں دیتا ،قندوز میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کا خون افغانستان میں اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...