حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج منایاجائے گا
لاہور ( پ ر ) سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج 9 اپریل بمطابق 22 رجب المرجب بروز پیر ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات کے سلسلہ میں آج ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتیں جلسے ، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور ان کی بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سیدنا امیر معاویہؓ نے 19 سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کی اور آپؓ کی بہن سیدہ اُم حبیبہؓ کو حضور اکرمﷺ کی زوجہ محترمہ اور اُم المؤمنین کا شرف حاصل ہے حضرت امیر معاویہؓ سے 163 احادیث نبوی مروی ہیں اور حضور ﷺ نے آپؓ کو کئی مرتبہ دعائیں اور بشارتیں دیں حضرت امیر معاویہؓ نے انتظامیہ کو بلند تر بنایا اور انتظامیہ کو عدلیہ میں مداخلت سے روکا