بیلٹ اینڈ روڈ دنیا کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

بیلٹ اینڈ روڈ دنیا کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، ...

باؤ(آئی این پی ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک ہے، اس کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ پوری دنیا کی اقتصادی ترقی اور تعاون کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چاینہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے باؤ ایشیائی فورم میں شرکت کے لئے اپنی روانگی سے پہلے چینی نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کی کامیابیوں کی بنا پر چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک بن گیا ہے اور چین کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی تعاون اورعالمی ادارے کا طے کردہ دو ہزار تیس پائیدار ترقی کا فارمولے میں چین ان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دی بیلٹ انڈ روڈ نہ صرف ترقی پزیر ممالک ، بلکہ پوری دنیا کی اقتصادی ترقی اور تعاون کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...