آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ڈاکٹرز کا مکمل آرام کرنے کا مشورہ
نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کردی گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو اچانک سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وقتی طور پر تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کردی گئیں ۔ ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔