افغانستان سمیت مسلمانوں پر امریکی مظالم مسلم نسل کشی ہے، مولانا حیدری
کندھ کوٹ(این این آئی)افغانستان سمیت مسلم دنیاپر امریکی مظالم مسلم نسل کشی ہے امریکہ اپنے بغل میں اسرائیلی بچہ لیکر فلسطینیوں پر بھی مظالم کے پہاڑڈھارہاہے کشمیر،برمامیں امریکہ ورعالمی استعمار کے مسلم نسل کشی پرلب سل گئے ہیں،مسلم امہ کفارکے نرغے میں ہے 54 اسلامی ممالک کی اوآئی سی اب اوہ آئی سی بن گئی ہے جے یوآئی کے مرکزی رہنما اورسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ حکومت امریکی پالیسی پر فی الفورسوچ بچارکرے ۔عام انتخاب اپنے مقررہ وقت پر ہوناآئینی تقاضاؤں کوپوراکرتاہے ملک بھر میں متحدہ مجلس عمل فعال ہوچکی ہے دوصوبوں میں عہدیداروں کاانتخاب ہوچکا ہے حیرت انگیز طورپرمجلس عمل بڑے بڑے برجوں کو ہلاکررکھ دے گی ۔
مولانا حیدری