الیکشن کمیشن آج نئی حلقہ بندیوں پر پشاورویگر اضلاع کے اعتراضات سنے گا

الیکشن کمیشن آج نئی حلقہ بندیوں پر پشاورویگر اضلاع کے اعتراضات سنے گا

اسلام آباد ( آئی این پی)الیکشن کمیشن میں آج پیر کو نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع پشاور ، چارسدہ ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں اور لکی مروت کے اعتراضات سنے جائیں گے ،جبکہ کل 10اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان ، باجوڑ ایجنسی ،خیبر ایجنسی ، کرم ایجنسی ،اسلام آباد اور اٹک کے اعتراضات سنے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 11اپریل کو راولپنڈی،چکوال ، اور جہلم ، 12اپریل کو گجرات ،سیالکوٹ اور نارووال ، 13اپریل کو گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین ،14اپریل کو حافظ آباد ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر ، 16اپریل کو چنیوٹ ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔17اپریل کو جھنگ ، ننکانہ صاحب ، شیخوپارہ اور بہاولپور ،18اپریل کو لاہور کے اعتراضات پر سماعت ہوگی،19اپریل کو ملتان ، لودھراں ، ویہاڑی،20ااپریل کو اوکاڑہ ، پاکپتن، ساہیوال ، اور خانیوال ، 21اپریل کو بہاولنگر اور رحیم یار خان ، 23ااپریل کو مظفر گڑھ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ، 24اپریل کو جیکب آبا د، کشمور ، لاڑکانہ، قمبر شہداد کو ٹ ، گھوٹکی ، سکھر ، خیر پور جبکہ 25اپریل کو نوشہرو فیروز ، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ ، 26اپریل کو میر پور خاص ، عمر کو ٹ ، تھر پارکر ، مٹیاری ،ٹنڈو الہ یار ، حیدر آباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، جامشورو اور دادو ، 27اپریل کو ملیر ، کورنگی کراچی اور کراچی ایسٹ جبکہ 28اپریل کو کراچی ساؤتھ ، کراچی ویسٹ اور کراچی سنٹرل کے اعتراضات سنے جائیں گے ، 30اپریل کو ژوب ، شیرانی، بارکھان ، دکی ، لورالائی، زیارت ، ہرنائی، سبی ، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، صحبت پو ر اور کچھی جبکہ 2مئی کوپشین ، قلعہ عبداللہ ، کوئٹہ، چاغی، قلات ، خضدار ، آواران ، لسبیلہ ، خاران ،واشک،کیچ، پنجگور اور گوادر کے اعتراضات کی سماعت ہو گی ۔

اعتراضات

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...