شہبا زشر یف چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے چکر میں ہیں، کائرہ

شہبا زشر یف چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے چکر میں ہیں، کائرہ

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہبا زشر یف چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے چکروں میں ہیں مگر انکا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ‘شہبا زشر یف وزیر اعظم بننے کیلئے نوازشر یف سے بھی ’’ہاتھ ‘‘کر نے سے گر یز نہیں کر یں گے ‘پیپلزپارٹی نگران حکومت کے معاملے میں قومی امنگوں کی تر جمانی کر یگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اب بھی عدلیہ اور نیب کے خلاف سازش کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی نوازشریف کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کا تقدس نواز شریف نے ہمیشہ خود پامال کیا،نواز شریف کو سارے اصول نیب عدالت کے باہر جا کر ہی کیوں یاد آتے ہیں۔ شہبا زشر یف نوازشر یف کی طرف نہیں وزیر اعظم کی کر سی کی جانب دیکھ رہے ہیں مگر عوام کا فیصلہ انکے خلاف ہی آئیگا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...