بھارت اور امر یکہ دونوں ہی امن دشمن ہیں ،مولانا سمیع الحق

بھارت اور امر یکہ دونوں ہی امن دشمن ہیں ،مولانا سمیع الحق

لاہور(آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ بھارت اور امر یکہ دونوں دہشت گرداور امن دشمن ہیں ‘امر یکہ افغانستان میں اپنی موت مر رہا ہے بھارت کو بھی کشمیریوں پر دہشت گردی مہنگی پڑ یگی ‘ برائے نام انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارت کی وحشت نظر نہیں آرہی ہے جو کہ چپ سادھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہاکہ امریکہ اور بھارت دونوں پاکستان کے دشمن ہیں ہمیں ان سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ نے افغانستان میں مدرسے پر بدترین دہشت گردی کی ہے مگر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اسلامی کانفرنس اوآئی سی سب خاموش ہیں اس ظالمانہ اقدام کا منصفانہ احتساب کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر ی عوام کیساتھ ہیں اور اس بات کا یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے مظالم سے آزاد ہوگا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...