بھارت کشمیر میں جنگ ہا ر چکا ہے، قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائینگی :سید علی گیلانی

بھارت کشمیر میں جنگ ہا ر چکا ہے، قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائینگی :سید علی ...

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان مصور احمد وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس مقصدکے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری ڈال دیتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھیں۔ سرینگر میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی نے پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک امن پسند قوم ہے لیکن بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس خطے میں قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی چشم کُشا ہے جو اپنے حقیر مفادات کی خاطراپنے ہی لوگوں کی زندگیوں کا سودا کرکے دشمن کے خاکوں میں رنگ بھررہے ہیں، قوموں کی تاریخ میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جو دوسروں کے ’’کل‘‘ کے لیے اپنے ’’آج‘‘ کو قربان کرتے ہیں اور ایسے سرفروشوں کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جاتی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...