راولپنڈی ، جوہر آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے 3مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی ، جوہر آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے 3مبینہ پولیس مقابلہ میں ...

راولپنڈی،جوہرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندہ پاکستان ) خوشاب کے تھانہ جوہر آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے تین ملزمان راولپنڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔نجی چینلکے مطابق ضلع خوشاب میں حوالات سے فرار ہونے والے 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان عمران، مسعود اور نصر 4 اپریل کو خوشاب میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے۔موٹروے پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے پتہ چلا کہ اشتہاری ملزمان موٹروے پر داخل ہوگئے ہیں، خوشاب پولیس کی اطلاع پر چکری سروس ایریا میں ٹریفک بلاک کرکے ملزمان کا محاصرہ کیا گیا جب کہ رالپنڈی پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم راولپنڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزم مارے گئے۔ ملزموں کو گرفتار کرنے کے آپریشن کی نگرانی براہِ راست ڈی ایس پی صدر جوہرآباد محمد ظفر نے کی۔ جنھوں نے پولیس مقابلہ میں جراتمندانہ اور ذمہ دارانہ کوششیں کرنیوالے پولیس ملازمین کی خدمات کو سراہا ہے۔

تین ہلاک

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...