باؤ فورم عالمی خوشحالی کا راستہ ہے، ماہرین

باؤ فورم عالمی خوشحالی کا راستہ ہے، ماہرین

بیجنگ (آئی این پی) باؤ ایشائی فورم کے شرکا نے کہا ہے باؤ فورم عالمی خوشحالی کا راستہ ہے، یہ تحفظاتی ازم کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف باہمی مفاہمت اور تعاون کا موقع فراہم کریگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2018باؤ فورم برائے ایشیاء (بی ایف اے) کی سالانہ کا نفر نس اتوار کو شروع ہو گئی ،کانفرنس میں شر کت کرنیوالے ماہرین اور سرمایہ کارواں نے کہا انہیں یقین ہے یہ سالانہ تقریب تحفظاتی ازم کے بڑھتے ہوئے روجحان کیخلاف فروغ پذیر باہمی مفاہمت اور تعاون کا موقع فراہم کرے گی ، جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر باؤ میں منعقدہ ہونیوالے تین روزہ فورم کا موضوع ’’عظیم خوشحالی کی دنیا کیلئے ایک کھلا اور جدید ایشیاء‘‘ ہے چین کی رینمن یونیورسٹی کے زرعی و شہر ی ترقی سکول کے پروفیسر وین ٹائی جن نے کہا ’’2018بی ایف اے زبردست اہمیت کے حامل ہے کیونکہ کے چین کو اب رواں سال متعدد نئے بین الاقوامی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، چین کی 40سالہ کھلے پن اور اصلاحات کی کامیابیوں کی ہائی نان باؤ بی ایف اے ہوٹل اور فورم کے انعقاد کے مقام کو ملنے والی رہداری میں فوٹو شو میں نمائش کی گئی ہے، تیسری مرتبہ فورم میں شرکت کرنیوالے سن ین نے کہا توقع ہے اس کانفرنس میں عالمی معیشت کی زبردست ، متوازن اور پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنیوالی ترقی اور ایجادات کے بارے میں چین کے تجربے کا تبادلہ کی جائیگا ۔

مزید : علاقائی