سینٹ کا اجلاس آج، قومی اسمبلی کا کل شروع ہو گا، اہم امور نمٹائے جائینگے
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج اور کل شروع ہوں گے ۔سینیٹ کے اجلاس میں اہم معاملات نمٹائے جائیں گے ۔ سینیٹ کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجیہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا۔ دونوں ایوانوں میں ملکی موجودہ صورتحال زیر بحث آئے گی ۔ نگران حکومتوں کے حوالے سے بھی معاملات پر مشاورت کیلئے رابطے ہوں گے ۔ متحدہ حزب اختلاف کا مشاورتی اجلاس بھی متوقع ہے سینیٹ کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے نجی کارروائی کے حوالے سے کارروائی کو نمٹایا جائے گا۔سینیٹ سیشن کے دوران مجالس قائمہ کی تشکیل نو کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر سینیٹ کا 276واں سیشن ہوگا۔ جبکہ قومی اسمبلی کا 55واں سیشن شروع ہوگا۔