برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس کم ترین سطح پر

برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس کم ترین سطح پر

لندن (صباح نیوز)برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سطح پر آگیا ،25فیصد مایوسی اور ناامیدی کا شکار، 50فیصد نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں ۔ملک میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں بسنے والے ایسے نوجوان جن کی عمریں 16سے 25برس کے درمیان ہیں ،ان میں خوش رہنے کا رجحان گذشتہ دس برس کی کم ترین سطح پر ہے ، ہر پانچ میں سے تین نوجوان ایسے ہیں جو خوش نہیں ہیں اور وہ مالی معاملات اور نوکری کے حوالے سے فکرمند نظر آتے ہیں ۔پچیس فیصد نوجوان مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہیں جبکہ50 فیصد نوجوان کسی نہ کسی صورت میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی