سعودی ولی عہد دورہ امریکہ مکمل کر کے فرانس پہنچ گئے

سعودی ولی عہد دورہ امریکہ مکمل کر کے فرانس پہنچ گئے

ریاض(صباح نیوز)سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ سے فرانس روانہ ہوگئے ، فرانس کے صدر سمیت حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔ سرکاری دورے کے دوران فرانس کے صدر اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدور جارج بش سینئر اور جارج بش جونیئر سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ جارج بش سینئر نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سابق امریکی وزیر خارجہ جیمز بیکر بھی شریک تھے۔

مزید : علاقائی